مکۃ المکرمۃ(مانیٹرنگ ڈیسک) عالم اسلام کا مقدس مقام غار ثور مسلمانوں کی عدم توجہی، بے احتیاطی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی مقدس ترین سرزمین پر موجود غار ثور کے اندر اور گرد و نواح میں مسلمانوں کی جانب سے پھینکے گئے کچرے نے ماحول اور غار کو تعفن زدہ کر دیا۔ ڈان میں شائع رمضان رفیق کے بلاگ اورتصاویر کے مطابق مکہ میں موجود غار ثور کے دیدار کیلئے
آنے والے زائرین نے غار ثور اور ملحقہ علاقے کو ہی گندہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں مکہ کی انتظامیہ کی نااہلی بھی دیکھنے میں آئی ہے، جو ارد گرد ماحول کو صاف کرنے سے اور صفائی سے متعلقہ سہولتیں فراہم کرنے سے بھی گریزاں نظر آ رہی تھی۔غار ثور اور ملحقہ سرزمین کی حالت زار ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ کا عقیدہ رکھنے والے مسلمانوں کیلئے لمحہ فکر ہے۔ ذیل میں غار ثور کی موجودہ تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔



























































