عالمی برادری ایران کی خلاف ورزیوں کو لگام ڈالے،سعودی عرب

5  اکتوبر‬‮  2022

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی برادری کے ٹھوس موقف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ایران کھلے عام بین الاقوامی قوانین، چارٹر اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزرا کونسل نے “عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ بنانے والے تمام حملوں” کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اشارہ دیا گیا کہ مالی سال 2023 کے لیے ریاست کے عمومی بجٹ کا مقصد مملکت کی مالیاتی پوزیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنا، اقتصادیات کی مثبت بلند شرحوں کو برقرار رکھنا۔ ترقی اور وژن 2030 کے منصوبوں و پروگراموں کو نافذ کرنا ہے۔جمعہ کو سعودی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے توقع ہے کہ سال 2023 کے لیے کل عوامی اخراجات تقریبا 1.114 کھرب ریال ہوں گے، جب کہ کل محصولات تخمینہ تقریبا 1.123 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔2023 کے بجٹ کے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2023 کا بجٹ تقریبا نو ارب ریال کا فاضل حاصل کرے گا، جو مجموعی گھریلو پیداوار کے 0.2 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔کونسل نے سعودی حکومت اور برطانیہ کی حکومت کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کی بھی منظوری دی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…