جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصر اور امارات کے درمیان صرف 13 ڈالر میں فضائی سفر ویز ایئر ابوظبی کی نئی پیشکش نے مسافروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابو ظبی فضائی کمپنی نے امارات اور مصر کے درمیان صرف 13 ڈالر کی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہاہے کہ وہ ابو ظبی سے مصر کے شہر اسکندریہ تک فضائی

سفر کے 2500 ٹکٹ جاری کررہی ہے۔ ایک ٹکٹ کی مالیت 49 اماراتی درہم یا 13 اعشاریہ 34 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ پیشکش کمپنی کی طرف سے مصر کے ساتھ فضائی سروس کے افتتاح کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی سہولت کے لئے یہ ٹکٹیں 22 فروری سے دستیاب ہوں گی۔اماراتی اخبارکے مطابق اسکندریہ اور ابو ظبی میں سستے ٹکٹ کی سہولت سے صرف ایک بار فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ٹکٹوں کی تعداد ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔اس کمپنی کے ہوائی جہاز یونان کے دارالحکومت ایتھنز،تھیسالونیکی شہر، مصر کے اسکندریہ، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، کوٹائشی، لارنکا، اوڈیسا اور آرمینیا کے دارالحکومت یریفان کے روٹس پر اپنے جہاز چلا رہی ہے۔ ویز ایئر ابوظبی کے فضائی بیڑے میں ایئربس ‘321neo کے نئے طیارے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…