اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی شہزادی انتقال کر گئی، نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی ہیں، جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادی دنا شہزادہ

عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز ال سعود کی بیٹی تھیں جب کہ شہزادہ بندر، مشعل، محمد، نواف اور فیصل ان کے بھائی ہیں، شہزادی کے انتقال پر سرکاری اور عوامی شخصیات کی جانب سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان کو کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اور شہزادی انتقال فرما گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودیہ میں اس وقت سوگ کا سما ں ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کی معروف شخصیت انتقال فرما گئی ہیں۔شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی شہزادے عبدالرحمان بن فیصل بن سعود کی والدہ گزشتہ روز شام کو انتقال فرما گئی ہیں۔ ان کی تدفین ریاض کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دْعا بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مرحومہ شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل ال سعود تھے جو کہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن السعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔ ان کی وفات سے2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعودکا بھی انتقال ہوا تھا۔ 72 سال کی عمر میں وفات پانے والے شہزادہ ترکی کی نماز جنازہ گزشتہ روز اتوار کو ریاض میں ادا کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…