اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمر عبداللہ ، فاروق عبداللہ اہلخانہ سمیت گھر میں نظربند

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے اتوار کے روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو اپنے والدفاروق عبداللہ سمیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ سرینگر میں گھر میں نظربند کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گھر کی نظربندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ اگست 2019 کے بعد

نیا جموں و کشمیر ہے۔ ہمیں کوئی وجہ بتائے بغیر اپنے گھروں میں نظر بندکیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ حکام نے میرے والد اور مجھے اپنے گھر میں بند کردیا ہے، انہوں نے میری بہن اور اس کے بچوں کو بھی ان کے گھر میں بند کردیا ہے۔مقبوضہ جموںوکشمیرکے سابق وزیر اعلی نے سرینگر کے علاقے گپکار میں اپنی رہائش گاہ کے دروازے کے باہر پولیس گاڑیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے گھر کے عملے کو اندر نہیںآنے دیا جارہا ہے۔انہوں نے ایک اورٹویٹ میں کہاکہ آپ کی جمہوریت کے نئے ماڈل کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں بغیر کسی وضاحت کے گھروں میں نظربندکیا جاتا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر میں کام کرنے والے عملے کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی اور پھر آپ حیران ہوتے ہیں کہ میں ابھی بھی ناراض اور تلخ ہوں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز کہا کہ انہیں گزشتہ سال دسمبر میں سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں میں سے ایک اطہر مشتاق کے گھر جانے سے قبل گھر میں نظربند کردیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…