اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی قانونی میگزین کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمان صدر کا انتخاب

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(این این آئی) امریکہ کے شہرہ آفاق قانونی میگزین ’دی ہارورڈ لا رویو‘کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو صدر کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ’دی ہارورڈ لا رویو‘کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہونیوالے مصری نژاد امریکی قانون دان کو میگزین کیلئے

صدر منتخب کیا گیا ہے۔صدر منتخب ہونیوالے ہارروڈ یونیورسٹی کے طالبعلم حسن شاہوے نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میرا منتخب ہونا قانون کے شعبے کی تعلیم میں تنوع پیدا کرنے سمیت قانونی تعلیم کے دیگر پہلوئوں کو آسانی سے سمجھنے کا سبب بنے گا۔ امریکہ کے اس شہرہ آفاق میگزین ’دی ہارورڈ لا رویو‘ میں کام کرنیوالی اہم سیاسی و قانونی شخصیات میں سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں جو 1990 میں مذکورہ رسالے کے پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے۔امریکی سپریم کورٹ کے تین سابق ججز بھی مذکورہ رسالے کے صدر رہ چکے ہیں اور ان ججز میں سابق امریکی خاتون جج رتھ بیڈر گنسبرگ اور انٹونن سالیا بھی شامل تھے۔صدر منتخب ہونیوالے حسن شاہوے نے اپنے انتخاب کے بعد ایک ای میل میں لکھا کہ وہ ایسی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے متعلق امریکی عوام میں زیادہ اچھی رائے نہیں پائی جاتی، تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کا انتخاب مذکورہ سوچ میں معمولی ہی سہی مگر تبدیلی لائے گا۔  امریکہ کے شہرہ آفاق قانونی میگزین ’دی ہارورڈ لا رویو‘کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو صدر کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ’دی ہارورڈ لا رویو‘کی 134 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہونیوالے مصری نژاد امریکی قانون دان کو میگزین کیلئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…