مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے انتظامی امور نے کہاہے کہ نئے عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد اب تک مسجد حرام میں زائرین میں زم زم کے پانی کی 30 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں فراہمی زمزم
شعبے کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے مسجد حرام کے اندر زائرین ، نمازیوں اور روزہ دارعبادت گذاروں میں 17 صفر 1442 ہجری سے لے کر اب تک زمزم کے تقریبا تین ملین پیکیج تقسیم کیے ہیں۔ صحن مطاف ، مسعی ، نماز جنازہ ہال ، پہلی عمومی منزل ، شاہ فہد اور شاہ عبد اللہ کی توسیع کے مقامات میں زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔الندوی نے مزید کہا کہ داخلی راستوں اور سیڑھیوں پر موجود عملہ 10 لیٹر کی گنجائش والے 90 سے زیادہ گیلن زم زم فراہم کرتے جن میں 200 گلاس زم زم موجود ہوتا تھا۔الندوی نے مزید کہا کہ تقریبا 128 ملازمین فراہمی زم زم کی نگرانی کرتے تھے۔ عمرہ زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی پر مجموعی طور پر 600 کارکن مامور رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر باری بار زائرین میں آب زم زم تقسیم کرتے ہیں۔