جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ایران نے امریکہ اور برطانیہ کی کورونا ویکسین منگوانے پر پابندی لگادی

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین لینے پر پابندی لگا دی اور کہا یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں، کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے ایران پر سے امریکی پابندیاں فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔آیت اللہ خامنہ ای نے

کہاکہ ملک میں امریکا اور برطانیہ میں تیار کردہ کورونا ویکسین منگوانے پر پابندی لگا دی ہے، یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں، دوسری اقوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے قابل بھروسہ ممالک سے کورونا ویکسین لے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کی جلدی نہیں لیکن ایران پرسے پابندیاں فوری ہٹنی چاہئیں۔خامنہ ای نے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکا کے برخلاف ایران کا کردار تعمیری ہے اور یہ کردار جاری رہے گا، ایران میں گذشتہ ماہ مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ چوہتر ہزار سے زیادہ اور اموات چھپن ہزار سے زائد ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائل کا ایک بڑا اڈا رکھتے ہیں جس کا افتتاح پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کیا ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کیا اور اسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست بھی دکھایا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں پاسداران انقلاب کے اعلی سطح کے کمانڈرز کو زیر زمین ڈپو میں

امریکی اور اسرائیلی جھڈوں کے اوپر چلتے ہوئے اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اڈا خلیج میں ہماری بحریہ کے کئی اڈوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ برس ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج کی ساحلی پٹی پر زیرزمین میزائل شہر تعمیر کر رہے ہیں۔میجر جنرل حسین سلامی

نے ایران کے زیرزمین میزائل اڈے کا اعتراف تو کیا تاہم انہوں نے اڈے کے مقام اور صلاحیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ایران نے زیر زمین میزائل اڈے کا دعوی امریکا کی جانب سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دو B-52 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو مشرق وسطی میں تعینات کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…