پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے بعد دنیا کو ’’ڈیزیز ایکس‘‘ نامی خوفناک بیماری جلد ہی اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، یہ مرض کتنی تیزی کیساتھ پھیلے گا؟ پروفیسر جین جیکوس نے خبر دار کر دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کو مہلک بیماری ڈیزیز ایکس اپنی لپیٹ میں لینے کو تیار ہے جو کورونا وائرس کی طرح دنیا بھر میں تیزی سے پھیل سکتی ہے اور یہ مرض افریقی وائرس جتنا مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایبولا کو دریافت کرنے والے پروفیسر جین جیکوس نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہلک بیماری تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

جو پوری دنیا کو جلد اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطباق پروفیسر جین جیکوس نے 1976 میں ایبولا وائرس کو دریافت کرنے میں مدد دی تھی اور اب انہوں نے ایک اور بیماری کے خدشے کا اظہار کیا ہے جو انسانوں کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے گا۔پروفیسر جین جیکوس نے کہا ہے کہ اب انسانوں کو ان گنت وائرسز کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کر لینا چاہیے۔ افریقہ کے برساتی جنگلات سے اب نیا وائرس جلد نکلے گا اور ہر طرف پھیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اب ایسی دنیا میں آ چکے ہیں جہاں اب آئے روز نئے وائرس جنم لیں گے جو انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ مستقبل میں آنے والی بیماریاں کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک ثابت ہو سکتی ہیں۔کانگو میں ایک ایسے شخص کی شناخت کی گئی ہے جو کہ انتہائی مہلک اور حیران کن بیماری میں مبتلا ہے جس کی بیماری کی ابھی تک تشخیص ہی نہیں ہو رہی کہ اصل میں اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ”ڈیزیز ایکس“ دنیا میں پھیل گئی تو اس کی اموات کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ہو گی۔ڈبلیو ایچ او کا مؤقف بھی یہی ہے کہ جب ڈیزیز ایکس ہمارے سوچنے سے قبل ہی دنیا میں پھیل جائے گی جس سے وسیع پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان ہو گا۔جب پہلی بار ایبولا وائرس کا معلوم ہوا تھا اس مریض کی تشخیص کرنے والا اسی فیصد عملہ موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…