ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل کے بعد مشرقی وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ، نیا محاذ کھڑے ہونے کا خطرہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2020

تہران /نیویارک (این این آئی) ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ نے ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان اقوام متحدہ

نے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے۔خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو گذشتہ دنوں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا جس کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری دنوں میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان ایک نیا محاذ کھڑا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔امریکا نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل سے ایک روز قبل ہی خلیج فارس میں بحری بیڑہ تعینات کر دیا ہے۔محسن فخری زادہ ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے سینیئر ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کیقتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئیکہا ہیکہ ایران جلد بازی کے بجائے اس قتل کا بدلہ صحیح وقت پر لیگا۔حسن روحانی کاکہنا ہیکہ ایران کے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہییکہ ایران کیلوگ اور اہلکار مجرمانہ اقدام کا جواب دینا جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…