جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

چین نے امریکی انتخاب میں جو بائیڈن کی کامیابی پر خاموشی توڑ دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے تین ہفتے گزرنے کے بعد بالآخر جو بائیڈن کی کامیابی پر چین نے اپنی خاموشی توڑ دی۔چین کے ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے نومنتخب صدر امریکا کے نام جاری کردہ تہنیتی پیغام

میں کہا ہے کہ عالمی برداری ہم سے صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات کی توقع رکھتی ہے۔اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں تنازعات اور تصادم سے گریز کرتے ہوئے دو طرفہ احترام اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ہم چین اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے لیے باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے نتائج میں 7 نومبر کو جوبائیڈن کی اپنے مقابل امیدوار پر برتری واضح ہوچکی تھی جس کے بعد انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔چین کی جانب سے اس تاخیر کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے چوں کہ اپنے حریف کی کام یابی تسلیم نہیں کی تھی اور انتقال اقتدار کے لیے تیار نہیں ہوئے تھے۔ اس لیے بیجنگ نے ٹرمپ سے تعلقات میں مزید تلخی سے بچنے کے لیے ان کے حریف کو مبارک باد دینے سے گریز کیا۔مبصرین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے

انتقال اقتدار کے حوالے سے آمادگی کے اشارے ملنے کے بعد ہی چین نے نو منتخب صدر بائیڈن کو باقاعدہ مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد چین کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات

کم ترین سطح پر آچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ہانک کانگ اور تائیوان سے متعلق امریکی موقف پر بھی دنیا کی دونوں بڑی معاشی قوتوں میں ٹھنی ہوئی ہے۔صدر ٹرمپ نے چین سے متعلق اپنے آخری دور میں سخت موقف اختیار کیے رکھا تاہم فتح یاب ہونے والے ان کے ڈیموکریٹ

مقابل جو بائیڈن بھی چین سے متعلق اپنی انتخابی مہم میں کڑٰ تنقید کرتے دیکھے گئے۔فروری میں ایک مباحثے میں جو بائیڈن نے چینی صدر کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حالیہ پیش رفت سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ جوبائیڈن

کے برسر اقتدار آنے کے بعد چین امریکا تعلقات میں کوئی فوری بہتری آئے گی۔واضح رہے روس کے صدر پیوتن نے تاحال نومنتخب امریکی صدر کو مبارک باد نہیں دی ہے اور دو روز قبل سامنے آنے والے بیان میں انہوں ںے کہا تھا کہ وہ فی الحال جو بائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…