ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مسجد ابراہیمی کی اراضی پر لفٹ، ایک راہ داری اور یہودی آباد کاروں کے لیے پارک تعمیر کیا جائے گا،ٹینڈر طلب

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخلیل (این این آئی) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے تاریخی فلسطینی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی اور اس کے اطراف میں پرانے الخلیل شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے شروع

کیے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا کہ حکومت نے مسجد ابراہیمی اور اس کے آس پاس نئے تعمیراتی منصوبوں کے لیے مختلف ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کیے ہیں۔عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سول ایڈ منسٹریشن کی اوب جیکشن کمیٹی کی طرف سے نوٹس جاری کیے گئے کہ جن میں کہا گیا ہے کہ ان تعمیراتی منصوبوں پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ اپنا اعتراض جمع کرائے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کی وقف اراضی پرایک لفٹ، ایک راہ داری اور یہودی آباد کاروں کے لیے ایک پارک تعمیر کیا جائے گا۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے الخلیل میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبے ایک ایسے وقت میں شروع کر رہی ہے جب دوسری طرف غرب اردن کے علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…