جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

معاشی ترقی کے باوجود بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک ہے،پاکستان دشمنی بارے بھی باراک اوبامہ کے اپنی کتاب میں انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آ ن لائن ) سابق امریکی صدر باراک ا وبامہ نے اپنی کتاب میں بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی اور پاکستان دْشمنی کے بارے میں چند اہم حقائق سے پردہ اْٹھایا گیا ہے۔ باراک اوبامہ کی حالیہ شائع ہونیوالی نئی کتاب Promised Land A کے صفحہ نمبر600اور601 میں انہوں نے نومبر2020میں بھارت کے دورے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سِنگھ

سے ملاقات کا حوالہ اور اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے لِکھا کہ ”بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست بی جے پی کے اثر کو مظبوط کیا ”(یاد رہے کہ اس وقت حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت بے جے پی تھی)۔ سابق بھارتی وزیراعظم کے اپنے بیان کے مطابق ”بھارت میں کسی غیر یقینی صورتحال میں مذہبی اور نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اْٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ہے ”۔ اْنھوں نے یہ بھی لکھا کہ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرائیت کر چکی ہے اور پاکستان دْشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اْجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بہت سے بھارتی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ بھارت نے پاکستانی جوہری طاقت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایٹمی ہتھیار تیار کیے۔ ان کو اس بات کا قطعاََ ادراک نہیں کہ کسی بھی طرف سے ذرا سی غلطی پورے خطے کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ آج مجموعی طور پر بھارتی معاشرہ نسل اورقوم پرستی کے گرد مرکوزہے۔ معاشی ترقی کے باوجود، بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک ہے، جو بْنیادی طور پر مذہب اور قوم میں بٹا ہوا ہے اور بد عنوان سیاسی عہدے داروں، تنگ نظر سرکاری افسروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کی گرفت میں ہے۔ انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری اس حد تک مضبوط ہو چکے ہیں کہ کوئی بھی جمہوری نظام اس

کو مستقل طور پر جکڑ نہیں سکتا۔ یہ تمام مسائل اگر وقتی طور پر قابو میں بھی ہو جائیں تو معاشی ترقی کی روکاوٹ یا آبادیاتی تبدیلی یا کسی طاقتور سیاسی رہنما کے ہوا دینے پر لوگ دوبارہ انتہا پسندی اور سر کشی کی نظر ہو جاتے ہیں۔ اْبامہ نے اپنی کتاب میں من موہن سنگھ کے وزیراعظم کے عہدہ تک پہنچنے کی تعریف بھی کی کیونکہ بھارت میں سِکھ اقلیت کو اکثر نشانہ بنایا جا تا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…