پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اللہ اکبر! آرمینیا سے آزاد کروائے گئے شہر میں 28 سال بعد اذان گونج اٹھی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروآن(این این آئی ) نگورنو کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا میں 28 سال بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہو گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی جوان کی اذان کی آوازشہر کی فضاوں میں گونجنے لگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا

پر زیرگردش ہے۔نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کا مشترکہ مرکز بنانے کے معاہدے پر روس و ترکی کے دستخط کے بعد متنازع ریجن میں آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان گزشتہ دنوں جنگ بندی ہوئی ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور روس نے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کی کوششوں کو مربوط کرنے کیلئے ایک مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سنہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس تھا۔عالمی سطح پر نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا جبکہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…