پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں پاکستا ن کا بہترین دوست جوبائیڈن ہے ، ماضی میں پاکستان کیلئے کیا کچھ کر چکے ہیں ؟ حیران کن رپورٹ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں بریتری کے حامل ڈیمو کریٹ امیدوار جوزف بائیڈن پاکستان کو بخوبی جانتے ہیں اور پاکستان کے کئی دورے کر چکے ہیں ۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق پچھلی تین دہائیوں کے دوران ان کے پاکستان کے سیاستدانوں اور عسکری قیادت کے ساتھ

براہ راست رابطے رہے ہیں ۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق 2008ءمیں انہوں نے ری پبلکن کیساتھ مل کر پاکستان کیلئے اربوں  ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا جس کا نام ’’ بائیڈن لوگر بل ‘‘ تھا ۔ تاہم ان کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اس بل کا نام وزیر خارجہ جان یرے کے نام سے منسوب ہوا اور 2009میں صدر اوباما نے ’’ کیری لوگر بل ‘‘ کی منظوری دی ۔ جو بائیڈن سمیت امریکی قیادت کی خواہش تھی کہ اس امداد کے ذریعے پاکستان کو جمہوریت کے تسلسل ، آزاد عدلیہ اور دہشتگرد تنظموں کیخلاف ایکشن کی ترغیب دی جائے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں ان کے اسلام آباد کے ایک دورے میں جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ اپنے تیس سالہ تجربے کی بنیاد پر اچھی طرح جانتا ہوں کہ پاکستان فوج کا ملکی دفاع میں زبردست کردار رہا ہے ۔ رپورٹ کے میں بتایا گیا کہ صدر کے برعکس جو بائیڈن عالمی سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ تین بار سینٹ کی طاقتور امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں ۔ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ممکن ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اوباما کا دور کا ایٹمی معاہدہ بحال کرنے کی کوشش کریں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…