اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اورنج لائن منصوبہ چین نے اہم اعلان کر دیا ‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو پاک چین شراکت داری کا اہم مظہر قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سی پیک کا اہم حصہ ہے، سی پیک منصوبوں پرپاکستان کے

ساتھ کام جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور کے شہری کل سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے کےنمایاں خدو خال کچھ اس طرح سے ہیں۔ ٹرین علی ٹائون تا ڈیرہ گجراں27کلو میٹر کا فیصلہ صرف 45منٹ میں طے کرے گی ۔ مسافروں کی سہولت کیلئے ہر کلو میٹر پر اسٹیشن بنایا گیا ہے ۔ عالمی معیار کے طرز پر 24ایلیو ویٹڈ اور 2انڈر گرائونڈ اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں ۔ ہر پانچ منٹ کے بعد ٹرین کی آمد ہو گی ۔ ٹرین میں خواتین ، معذور افراد اور بزرگ مسافروں کیلئے مخصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں ۔ ایم اے او کالج پر اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس کے درمیان باہمی سفر ی منتقلی کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…