سعودی ائیرلائنز کا بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان

25  اکتوبر‬‮  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے نومبر سے اپنی بین الاقوامی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلائے گی۔سعودی ائیرلائنز نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا

پھیلنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔البتہ اس نے مئی میں سعودی حکومت کے فیصلے کے بعد اندرون ملک اور ستمبر میں جزوی طور پربین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں اور صرف مخصوص بین الاقوامی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جارہی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اطلاع دی کہ ایمسٹرڈیم ، فرینکفرٹ ، لندن ، میڈرڈ اور پیرس سمیت متعدد یورپی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔وہ واشنگٹن کے لیے فی الحال ہفتے میں ایک پرواز چلائیگی۔پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے علاوہ عمان ، ابوظبی ، بحرین، بیروت ، کویت ،ڈھاکا ، گوانگ ژو، جکارتہ ، کوچی ، منیلا ، بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر ممبئی کے لیے بھی سعودی فضائی کمپنی اپنی پروازیں بحال کررہی ہے۔سعودی ائیرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پرواز کی بکنگ سے قبل جائے منزل ملک کی شرائط وضوابط اور پابندیوں کو ملاحظہ کر لیں۔ وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ہدایات کو بھی ملاحظہ کر لیں تاکہ انھیں قبل از وقت یہ معلوم ہوسکے کہ انھیں سعودی ائیر لائنز پر سفر کے وقت کن شرائط وضوابط اورقدغنوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…