گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف رویہ کویت کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئیں

25  اکتوبر‬‮  2020

پیرس (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف رویئے پر مشرق وسطی کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس اوربائیکاٹ فرانس کے

ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد کویت کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئیں۔واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔علاوہ ازیں ترک صدرطیب اردگان نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کی بندش کے معاملے پر فرانس اور یورپ کو کھری کھری سنا ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنی کے چکر میں یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔یورپ کو اسلام دشمنی لے ڈوبے گی اور یورپ خود اس چکر میں پڑ کر اپنے آپ کو ختم کر لے گا۔ترکی کے صدر نے کہا کہ یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے ختم ہو جائے گا۔انہوں نے تعصبانہ سوچ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کو انتخابات

میں شکست کی پیشگوئی بھی کر دی۔انہوں نے کہا کہ 2022 کے بعد وہ فرانس کے صدر نہیں رہیں گے۔دریں اثنا فرانس اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، فرانس کی طرف سے ترک صدر کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فرانس نے انقرہ میں اپنے سفیر کو فوری پیرس پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے اور ترک صدرکے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، فرانس کا کہنا ہے کہ زیادتی اور بدتمیزی بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…