باکو/دمشق(این این آئی)آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقے ناگورنو کارا باخ میں دونوں ملکوں کی افواج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جنگ بندی کے باجود جھڑپیں جاری ہیں۔ عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی کے مطالبات کے باوجودکاراباخ میں جھڑپیں جاری رہیں۔
ادھر آرمینیا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کاراباخ میں آذربائیجان کا ایک بمبار طیارہ مار گرایا۔ دوسری طرف شام سے اجرتی جنگجووں کا ایک تازہ دم دستہ آذربائیجان کی فوج کی مدد کو پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران آرمینی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر نے آرمین پریس ایجنسی کو بتایا کہ کاراباخ میں ایئر ڈیفنس فورس نے آذربائیجان کے ایس یو 25جنگی طیارے کو مار گرایا گیا ۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ علیحدگی پسند صوبے کارا باخ میں تازہ لڑائی کے دوران اس کے 49 فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد گذشتہ دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 604 ہوگئی ۔درایں اثنا شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا کہ 200 شامی جنگجوئوں کی ایک نئی کھیپ آذر بائیجان کی مدد کو بھیجی گئی ہے۔ انسانی حقوق گروپ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے اب تک بیرون ملک سے 1650 جنگجو آذربائیجان پہنچ چکے ہیں۔