پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عوام کی مشکلات حل نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پرکم جونگ ان روپڑے،ملک کی بہتر رہنمائی نہ کرپانے میں ناکامی پر معافی مانگ لی، پاکستانی سیاستدانوں کیلئے بہترین مثال

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آئی )شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان ورکرز پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ سے خطاب کے دوران عوام کی مشکلات حل کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کے یوتاسیس کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایک

تقریب میں فوجی پریڈ کے دوران کم جونگ ان عوام کا معیار زندگی بہتر نہ کرپانے کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ عوام کا مجھ پر آسمان کی طرح بلند اور سمندر جتنا گہرا اعتماد ہے لیکن میں انہیں اطمینان بخش زندگی گزارنے کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ہوں۔ اس موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور انہیں چشمہ اتار کر آنسو پونچھنے پڑے۔کم جونگ ان نے کورونا وبا کے ہنگامہ خیز دور میں ملک کی بہتر رہنمائی نہ کرپانے میں ناکامی پر بھی معافی مانگی۔ اپنے طاقتور حکمراں کو روتا دیکھ کر شمالی کوریا کے فوجی بھی آبدیدہ ہوگئے اور اپنے ملک و حکمراں کی حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔کم جونگ ان نے اپنے دادا اور والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مجھے ملک کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن میری تمام کوششیں اور اخلاص عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئیں۔شمالی کوریا کو اس وقت شدید عالمی دباو کا سامنا ہے، امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات مطلوبہ نتائج نہیں دے سکے اور حریف جنوبی کوریا کی جانب ہم آہنگی کے لیے بڑھائے ہاتھ بھی خالی لوٹے ہیں جب کہ رہی سہی کسر کورونا وبا نے پوری کردی ہے، اسی لیے طاقتور حکمراں کی تقریر میں باربار سنگین چیلنجز ان گنت جدوجہد اور ہولناک آفات کا تذکرہ رہا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…