مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)گذشتہ روز مقبوضہ بیت میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے یوم کپورنامی مذہبی تہوار کے حوالے سے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی
بڑی تعداد پرانے بیت المقدس میں شاہراہ الواد میں جمع ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کررکھی تھی۔ شاہراہ الواد پر یہودی آباد کاروں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقعے پر مجمعے سے خطاب کے لیے یہودی ربی کے لیے خصوصی کرسی لائی گئی۔یہودی آباد کاروں کی مذہبی تقریب کی جگہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور جگہ جگہ سیمنٹ بلاک لگا کر فلسطینیوں کی آمد ورفت بند کر دی تھی۔گذشتہ روز پرانے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ادھر غرب اردن کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کو بھی فلسطینی نمازیوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ ہفتے کے روز فلسطینی نمازی جب فجر کی نماز کے لیے مسجد پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔