اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

غربت کی شرح گزشتہ22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،2021 تک کتنے کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں؟ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلا ؤکم کرنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث دنیا میں غربت کی شرح گزشتہ22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت کی شرح سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ2021تک ساڑھے دس کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انتہائی غربت کی کیٹیگری میں

ان افراد کا شمار کیا گیا ہے جن کی روزانہ کی آمدن تین سو بارہ روپے سے کم ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے قبل انتہائی غربت کی شرح سات اعشاریہ نو فی صد تک کم ہونے کا امکان تھا لیکن لاک ڈاؤن نے اس کو نو اعشاریہ چار فی صد تک پہنچا دیا۔ غربت کی یہ شرح1998 کے بعد بلند ترین ہے۔کورونا وائرس کے دوران ساری دنیا میں کاروباری سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوئی جس سے لوگوں کا روزگار متاثر ہوا۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق وبا کے دوران صرف ٹیکنالوجی انڈسٹری نے ترقی کی ہے۔ عالمی بینک2013 سے کوشش کر رہا ہے کہ2030 تک دنیا کی تین فیصد آبادی روزانہ 1.90 ڈالر کمانے کے قابل ہوجائے۔وبا کے سبب جو معاشی بد حالی آئی اس کی وجہ سے2030 تک غربت میں کمی کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت میں کمی کی رفتار پہلے ہی کم تھی اور کورونا کے سبب ترقی پذیر ممالک میں غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔غربت کے حوالے سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2015 سے2017 کے دوران 5 کروڑ20 لاکھ افراد کو غربت سے نکالا گیا تھا۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ غربت سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کی مالی امدادی جاری رکھی جائے گی اور مالی بحران سے نمٹنے کیلئے100 زائد ممالک کو کم شرح سود پر160 بلین ڈالر دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…