جدہ(آن لائن)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خواتین کے لیے علیحدہ ساحل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ میئر جدہ صالح الترکی نے لیڈیز ساحل کی تیاری کے لیے سی فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جدہ سی فرنٹ منصوبہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے۔پروگرام کے مطابق جزیرہ النورس کو سی فرنٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔ جزیرہ النورس میں 25 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا جائے گا۔
یہ 25 میٹر چوڑا ہوگا اور 2 ہزار میٹر سے زیادہ طویل اور دو رویہ ہوگا۔ واکنگ ٹریک پر کئی ریستوران، قہوہ خانے اور تفریحی مراکز کھولے جائیں گے۔ سینما گھر قائم کیا جائے گا اور بوٹس سٹیشن ہوگا۔ لیڈیز کے لیے سپیشل ساحل ہوگا۔ ہیلتھ کلب اور گیمز زون بنایا جائے گا۔ معاشرے کے مختلف طبقوں اور مختلف عمر کے لوگوں کے لیے تفریح کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔