منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، دوبارہ لاک ڈائون نافذ، تعلیمی اداروں سمیت مساجد بھی بند کرنے کا حکم

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد دوبارہ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات ایک ہفتے کیلئے

بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ دارالحکومت تہران میں تھیٹرز، جِم، سیلون، میوزیم اور کیفے بھی بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہوگی۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں موجودہ لاک ڈان 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ماہرین کی جانب سے تہران میں کورونا کیسز میں 5 گنا اور اموات میں 3 فیصد اضافے کا خدشہ بیان کرنے کے بعد لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف ایرانی صدر نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں اور سخت سزا کا اعلان کیا ہے۔پابندیوں پر عمل نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک سال کیلئے معطل کیا جاسکتا ہے۔پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کاروبار بند کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے افراد کو بینکوں، دفاتر اور دکانوں میں سہولیات نہ دینے کا کہا گیا اور جو ان افراد کو سہولیات دے گا، ان اداروں پر جرمانہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد اور اموات 26 ہزار 700 سے زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…