یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی کہ پارلیمنٹ اجلاس میں کوئی مسلم خاتون حجاب پہن کر شریک ہو،فرانس کے ارکان پارلیمنٹ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

19  ستمبر‬‮  2020

پیرس(آن لائن)فرانس میں مسلمان خاتون کے اجلاس میں حجاب پہننے پر دائیں بازو اور ری پبلکن اراکین پارلیمنٹ احتجاجاً واک آئوٹ کر گئے۔ برسر اقتدار پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اینے کرسٹائن اور دائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے ارکان کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس یونین کی نمائندہ

مریم نے اجلاس میں حجاب پہن کر کیوں شرکت کی۔اپنے ٹویٹرپیغام میں اینے کرسٹائن نے کہا کہ انہیں یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی کہ نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں کوئی مسلم خاتون حجاب پہن کر شریک ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون رکن ہونے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے وہ پارلیمنٹ کی رکن بنی ہیں وہ عوامی جذبات اور سیکولر نظریات کو بالکل نظر انداز نہیں کر سکتیں۔اجلاس کی صدر رکن پارلیمنٹ سینڈرائن مورچ نے اینے کرسٹائن کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کے قانون کے مطابق سرکای اجلاسوں میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق شرکت کرنے کی کوئی پابندی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی حجاب پر جعلی بحث کرنے کی اجازت نہیں دیں گی کیونکہ کورونا وائرس کے حوالے سے یہ ایک اہم اجلاس ہے۔اینے کرسٹائن کے اجلاس سے بائیکاٹ پر فرانس کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی تنقید کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانس میں مذہبی آزادی ہے اور ہر شخص کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل درآمد کرنے کی کھلی آزادی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…