بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فرنیچر میں چھپاکر5 لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی  کوشش ناکام،مالک کون نکلا؟تفصیلات آگئیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ایئرپورٹ سے فرنیچر میں چھپائے گئے پانچ لاکھ ڈالر ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم  اینڈ بارڈر پروٹیکشن آفیسرز نے جمعرات کو چار لاکھ 91 ہزار 280 ڈالر غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر رقم ضبط کر لی ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل کی جانے والی رقم ڈومینیکن ری پبلک بھیجے جانے والے فرنیچر کی ایک کرسی کے اندر چھپائی گئی تھی، کسٹم حکام نے سامان کی جانچ پڑتال کے دوران چھپائی گئی رقم کا پتہ لگایا۔ابھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس رقم کا مالک کون ہے اور اس پر مقدمہ دائر کیا جائے گا یا نہیں۔ کسٹم ایجنسی کے قائم مقام پورٹ ڈائریکٹر رابرٹ ڈیل ٹورو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور گروپ مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے سے بڑی رقم اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔امریکی قوانین کے مطابق 10 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم اپنے ساتھ لانے والے مسافروں کو اس کی پیشگی اطلاع کسٹم حکام کو دینا ہوتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…