بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ ، اس ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں کتنے نمبر پر پہنچ گیا؟ جانئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا تجربہ اگنی میزائل بوسٹر کو استعمال کرتے ہوئے پیر کی صبح 11بجکر3منٹ پر اے پی جے عبدالکلام ٹیسٹنگ رینج میں کیا گیا جس کے بعد امریکہ، چین اور روس کے بعدبھارت دنیا کا چوتھا ملک بن گیا جس

نے ہائپر سونک ٹیکنالوجی ناصرف حاصل کی بلکہ اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا۔ہائپرسونک ٹیکنالوجی ڈیمنسٹریشن وہیکل (ایچ ایس ٹی ڈی وی)کو بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٓرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا جس کے تجربے کا دورانیہ 5 منٹ پر محیط تھا، اس کامیاب تجربے کے بعد ڈی آر ڈی او کواگلے پانچ سال میں ہائپر سونک میزائل بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی ہے، کروزمیزائل کی طاقت کا حامل ایچ ایس ٹی ڈی وی سکریم جیٹ انجن پر چلتا ہے جوکہ ریم جیٹ انجن کے مقابلے میں رفتار کو ماچ 6 تک لے کر جانے کا حامل ہیتجربے کی قیادت ڈی آرڈی اوکے چیف ستیش ریڈی اور ان کی ہائپرسونک میزائل ٹیم نے کی، جس کے فوری بعد بتایا گیا ہے ایچ ایس ٹی ڈی وی نے ہرلحاظ سے بہترین پرفارم کیا۔ رپورٹ کے مطابق تجربے کے بعد بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ڈی ٓر ڈی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اورسکریم جیٹ انجن بنانیپر ان کی صلاحیتیوں کی تعریف بھی کی، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ڈی آر ڈی او کو اس لینڈ مارک صلاحیت کے حصول پر مبارکباد دیتا ہوں جوکہ وزیراعظم نریندرمودی کےآتمانیربھربھارتوژن کا عکاس ہے۔ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایچ ایس ٹی ڈی وی کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی بھارت نے انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی کے حصول کی صلاحیت ہونے کا عملی مظاہرہ کردیا جس سے وزارت دفاع کے ساتھ مل کر کی مدد سے آنے والی نسل کیلئے ہائپرسونک وہیکلزبلاک بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…