لاہور (آن لائن) پاکستانی ہونہار 15 سالہ فرحان محسن اعوان نے امریکہ میں پڑھائی میں جھنڈے گاڑ دئیے ، فرحان اعوان اولیول میں اپنی جماعت میں سب سے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ امبر محسن اعوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ فرحان محسن اعوان نے سب سے زیادہ مارکس لے کر خاندان کا نام روشن کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے
کورس میں 97فیصد نمبرز لیے۔ کو رونا وائرس کی وبا کے دوران میرے بیٹے نے ہمت سے پیپرز کی تیاری کی اور سبقت لی۔ فرحان محسن اعوان 2018 ء میں اپنی قابلیت کے باعث اپنے سکول میں صدراتی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ فرحان محسن اعوان اپنے خاندان کے ہمراہ امریکی ریاست ورجینیا میں رہائش پذیر ہے۔