بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دریا میں ڈوبتے شہری کی جان بچانے پرسعودی طالب علم کو آسٹریلیا کا تمغہ شجاعت

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے گورنر جنرل نے حال ہی میں سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں اسکالرشپ کے تحت زیرتعلیم ایک طالب علم احمد المحمید کو ایک آسٹریلوی شہری کی زندگی بچانے میں مدد کرن پرتمغجہ شجاعت سے نوازا ہے۔ المحیمید پہلا غیر آسٹریلوی شہری ہے

جسے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب المحمید ایک شام اپنے دوستوں کے ساتھ دریائے ڈاک لینڈ کے آس پاس سیر کے لیے گیا۔ اس نے کسی کی مدد کے لیے پکار سنی۔ جب وہ آواز کے منبع کے قریب پہنچا اس نے دیکھا کہ ایک پچاس سالہ شخص دریا کے وسط میں غوطے کھا رہا ہے اور مدد کے لیے پکار رہا ہے۔ دریا میں شارک مھچلیوںکی موجودگی کے باوجود اس نے پانی میں چھلانگ لگائی اور تیرتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کے قریب پہنچ کر اسے بہ حفاظت بچا لیا۔سعودی طالب علم نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ سعودی معاشرے کے اخلاق اور اصولوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ مجھے اس وقت فخر محسوس ہوا جب مجھے آسٹریلیائی ریاست میں گورنر جنرل کی جانب سے آسٹریلیائی تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا۔القصیم یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ سعودی طالب علم کی جرات اور بہادری کو آسٹریلوی گورنر جنرل کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی دی گئی ہے اور انہوںنے المحمید کی شجاعت اور بہادری کو سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…