پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا بھارت میں ایک ہی روز کرونا کے ریکارڈ کیسز

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 266 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت سے پہلے امریکا میں ایک ہی روزمیں 77 ہزار 2 سو 55 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

جبکہ ملک میں مزید ایک ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔اخبار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 87ہزار 500 ہوگئی ہے۔کورونا کیسز کے لحاظ سے امریکا اور بھارت کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے، اموات کے لحاظ سے امریکا، برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون سے بھارت کو بدترین اقتصادی تباہی اور صنعتی بحران کا سامنا ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق اپریل سے جون کے دوران بھارتی معیشت کو 20 فیصد نقصان ہوا۔ مارچ 2021 کے آخر میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے سروے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1979 کے بعد سے بھارتی معیشت کی بدترین کارکردگی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…