اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنیوالے مجرم برینٹن ٹیرنٹ کومعافی کے حق کے بغیر عمر قید کی سزا سنا دی گئی، نیوزی لینڈ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں جج کیمرون مینڈر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برینٹن کا عمل غیر انسانی تھا اور اس نے کسی پر رحم نہیں دکھایا۔
جج نے ملزم کو کہا کہ تمہارا جرم اس قدر گھنائونا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی۔29 سالہ برینٹن نے عدالت میں پہلے صحت جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، برینٹن ٹیرنٹ نے عدالت میں کہا کہ اس نے نہ صرف 51 افراد کو قتل کیا بلکہ اس کے علاوہ 40 مزید افراد کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔