بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’متعدد عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش‘یو اے ای حکومت نے اچانک ایک اور بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ متعدد عرب ممالک اس وقت اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ انکشاف امریکی تھنک ٹینک اطلانتک کونسل کے زیر اہتمام ورچوئل گفتگو میں کیا ۔ان کے بہ قول متعدد عرب ممالک نے اسرائیل کے

ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے سلسلہ جنبانی شروع کررکھا ہے اور وہ (معاہدے یا سمجھوتے طے پانے کے)مختلف مراحل میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے خطے کو ایک تزویراتی پیش رفت کی ضرورت ہے۔انورقرقاش کے بہ قول یو اے ای کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات گرم جوشی سے آگے بڑھیں گے کیونکہ ہم نے اردن اور مصر کی طرح اسرائیل کے ساتھ کوئی جنگ نہیں لڑی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیل میں یو اے ای کا کوئی بھی سفارت خانہ تل ابیب میں کھولا جائے گا، یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس)میں نہیں۔اسرائیل تمام مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا غیر منقسم دارالحکومت قرار دیتا ہے جبکہ فلسطینی مشرقی القدس کو اپنی مستقبل میں قائم ہونے والی ریاست کا دارالحکومت بنانے چاہتے ہیں اور شہر کے اس حصے میں تین لاکھ 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی آباد ہیں۔اسرائیل نے یو اے ای کے ساتھ امن معاہدے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین کو ریاست میں ضم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔انورقرقاش کے بہ قول ہماری سوچ کے مطابق یہ ایک اہم اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ یو اے ای اس معاہدے کو ایک موقع خیال کرتا ہے کیونکہ ہم سے فلسطینی ہمیشہ یہ تقاضا کرتے رہتے تھے کہ اسرائیل کی غرب اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کی کارروائیاں رکوانے کے لیے ہماری مدد کی جائے۔ اب ہم نے ان کے انضمام کی معطلی کو معاہدے کا حصہ بنا کر ایک اچھی ڈیل کی ہے۔

انور قرقاش کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی امریکا کی دونوں جماعتوں کی جانب سے سمجھوتے کی حمایت پر حوصلہ افزائی ہے۔امریکا کے ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو طے کرانے میں فعال کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ اس ڈیل کے بعد ہماری امریکا کے ساتھ تزویراتی شراکت داری میں

مزید اضافہ ہوگا اور یہ مزید مضبوط ہوگی۔جبکہدبئی کی الامارات (ایمریٹس)ائیرلائنز اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے اعلان کے بعد مسافر پروازیں چلانے کو تیار ہے۔البتہ فی الوقت وہ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان شہری ہوابازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کا سمجھوتا طے پانے کی منتظر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الامارات کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او)عادل الرضا نے کہاکہ

یہ دو حکومتوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے اور یقینی طور پر بہت سے دوسرے شعبے بھی ہیں جن میں اس طرح کے معاہدوں میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔ایوی ایشن ان میں سے ایک مرکزی شعبہ ہے۔اسرائیل یا یو اے ای یا دبئی اور تل ابیب کے درمیان کوئی بھی پرواز چلانے سے قبل ہمیں ایک سمجھوتے کی ضرورت ہوگی۔عادل الرضا کا کہنا تھا کہ خطے میں طرفین کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا مطالبہ سامنے آئے گا۔میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار کے بہت زیادہ مواقع دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…