یروشلم(این این آئی) اسرائیل کے انٹیلی جنس کے وزیر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے اور دیگر مسلمان ممالک سے بھی آئندہ برس تک معاہدوں کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن نے اتوار کو اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمان
اور بحرین سے بھی امارات جیسے معاہدے ہونے والے ہیں، اس کے علاوہ مسلمان افریقی ممالک سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمان اور بحرین لازمی طور پر ایجنڈا کا حصہ ہیں اور میرے تجزیے کے مطابق آئندہ برس میں مسلم افریقی ممالک سے بھی امن معاہدے ہوجائیں گے جن میں سوڈان سرِ فہرست ہے۔