اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیر کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی غیر قانونی ہے، چین نے مسئلے کا آسان حل بتا دیا

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اس تنازع میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر ایک تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں، پاک بھارت دوطرفہ معاہدات میں ہے۔ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں،

ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے، پرامن بقائے باہمی ہی بنیادی دوطرفہ مفاد اور عالمی برادری کی مشترکہ اساس ہے، امید ہے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کرکے، بہتر تعلقات اور علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے کشمیر سے متعلق سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر ایک تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے جس کا مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں، پاک بھارت دوطرفہ معاہدات میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا تشخص میں تبدیلی غیر قانونی ہے، مسئلہ کشمیر کو تمام فریقین کے مابین پرامن انداز سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں، ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے، پرامن بقائے باہمی ہی بنیادی دوطرفہ مفاد اور عالمی برادری کی مشترکہ اساس ہے، امید ہے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کرکے، بہتر تعلقات اور علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔  چین نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اس تنازع میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام یا کشمیر کے تشخص میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…