جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی تربیتی مشق ‘ ڈمی امریکی بیڑے پر میزائل برسا دیئے‘امریکہ چوکنا ہو گیا تربیتی مشق کا نام پیغمبر اسلام کے نام پر’ ’پیغمبر محمد 14‘ ‘دیا گیا،تفصیلات سرکاری طور پر نشر

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری ایک تربیتی مشق کے دوران ’ڈمی‘ امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اِتنی بڑی تعداد میں اسلحے کا استعمال ہوا کہ خطے میں موجود دو امریکی بحری بیڑوں کو حکام کی جانب سے چوکنا رہنے کا حکم دینا پڑا۔

امریکی بحریہ نے ایرانی مشق کوغیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ہے۔یہ مشق ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور امریکہ کے تعلقات میں سرد مہری بڑھتی جا رہی ہے۔ایران کی جانب سے کی گئی اس تربیتی مشق کا نام پیغمبر اسلام کے نام پر’ ’پیغمبر محمد 14‘ ‘دیا گیا ہے اور اس مشق کی تفصیلات سرکاری طور پر ذرائع ابلاغ پربھی نشر کی گئی۔ان مشقوں میں ایک ایسے بحری بیڑے کو استعمال کیا گیاجو امریکی بیڑے جیسا ہے اور اس پر ڈمی جنگی طیارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے اس بیڑے پر میزائلوں کا حملہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے کیے گئے ایک میزائل کے ذریعے اس ڈمی بیڑے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایرانی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اس مشق پر کہا کہ ہم نے آج دکھا دیا ہے کہ ہماری فضائی اور بحری صلاحیت کیا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ انھیں خطے میں بیلسٹک میزائل کے استعمال کا علم ہوا جس پر متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی افواج کو فوری طور پر چوکس رہنے کا حکم دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…