سعودی عرب میں قطری چینل کا نشریاتی لائسنس منسوخ، ایک کروڑ ریال جرمانہ

15  جولائی  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے قطر کے ملکیتی بی اِن اسپورٹس چینل کا مملکت میں نشریات کا لائسنس مستقل طور پر منسوخ کردیا ہے اور اس پراجارہ دارانہ طرزعمل اختیار کرنے پر ایک کروڑ ریال جرمانہ عاید کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی

جنرل اتھارٹی برائے مسابقت(جی اے سی) نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کیا اورکہاکہ وہ بی ان اسپورٹس کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ قطری چینل نے 2016 میں یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے میچوں کے خصوصی نشریاتی حقوق کا استحصالی انداز میں ناجائز استعمال کیا تھا۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ بی اِن اسپورٹس نے یورو 2016 ٹورنا منٹ دیکھنے کے لیے کھیلوں کا بنڈل خرید کرنے والے اپنے صارفین کو مجبور کیا تھا کہ وہ دوسرے بنڈل بھی خرید کریں اور ان میں کھیلوں کے علاوہ دوسرا مواد دکھایا گیا تھا۔اس کے علاوہ انھیں ایسے بنڈل خرید کرنے پر بھی مجبور کیا تھا جن میں مختلف قسم کے ٹورنا منٹ اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی پیش کش کی گئی تھی۔جی اے سی نے بی اِن اسپورٹس کے اس طرز عمل کو مسابقتی قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…