نیویارک(این این آئی )فیس بک کا امریکی صدارتی انتخاب سے پہلے سیاسی اشتہارات کی بندش پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے فیس بک اشتہارات سے متعلق کہا تھا کہ
فیس بک سیاسی اشتہارات چلانے سے پہلے ان کی سچائی جانچ لیا کرے۔تاہم اس پابندی پر غور سے متعلق فیس بک کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔