ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’کرونا کے مریض کی مرنے سے قبل آنکھیں کھول دینے والی آخری فیس بک پوسٹ‘‘ مریض نےموت سے قبل کس پچھتاوے کا اظہار کیا اور لوگوں کو کرونا سے متعلق کیا پیغام دیا؟

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے امریکی شہری نے مرنے سے قبل فیس بک پر شرمندگی اور پچھتاوے پر مبنی پوٹ شیئر کر دی ۔ لوگوں کو حفاظتی تدابیر کرنے کی سخت تلقین کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی 51سالہ شہری ٹومی میکائس اپنی پوسٹ میں لکھا کہ

وہ ایک ہفتہ قبل ایک پارٹی میں شریک ہوا تھا بعد ازاں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں ۔ ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت نکل آیا ۔ امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ان کی والدہ اور ان کی بہنوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ضرورت کی بنا پر گھر سے نکلیں تو اپنا چہرہ ماسک سے مکمل ڈھانپیں ، ہاتھ منہ کو لگانے سے گریز کریں ، وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے میری لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے گھر کو مشکلات کا سامنا کرنا ۔ ٹومی میکائس کی بھانجی لوپیز نے بتایا ہے کہ ہمیں شروع میں یہ محسوس کہ شوگر کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہورہی ہے لیکن بعد میں کرونا ٹیسٹ کروانے سے پتہ چلا کہ وہ مہلک وباء کا شکار ہو گئے ہیں ۔ بعد ازاں ان کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہونا شروع ہو گئی ، سانس لینے میں شدید تکلیف ہونے لگی ، ایمبولینس کے ذریعے انہیں ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں انہیں آکسیجن دی گئی لیکن ان کی حالت مزید بگڑتی گئی ، وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا ، وہ ایک گھنٹے کے اندر اندر چل بسے ۔
” />

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…