جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

غربت اور افلاس، ایران میں لوگ بچوں کو آن لائن فروخت کرنے لگے بچوں کو کتنے ملین ایرانی ریال میں فروخت کیا جانے لگا ؟ افسوسناک صورتحال

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں غربت اور افلاس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ایسے خاندان بھی موجود ہیں جو اپنے بچوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصرہوچکے ہیں۔ والدین اپنی رضامندی سے اپنے بچوں کو انسٹا گرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنے پرمجبور ہیں۔

ایران میں ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے تین ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر آن لائن بچوں کی خریدو فروخت کا دھندہ چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ والدین خود انہیں اپنے بچے چند ڈالروں کے عوض فروخت کرتے ہیں۔پولیس فروخت کیے گئے دو بچوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جن میں سے ایک کی عمر چند دنوں سے زیادہ نہیں ہے جبکہ دوسرا دو ماہ کا ہے، تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ ایک غریب خاندان نے اپنے دو بچے 50 ملین ایرانی ریال اور 100 ملین ایرانی ریال میں فروخت کیے جب کہ تیسرے بچے کی قیمت 9500ریال میں فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2017 میں ایران کو دنیا میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست میں “تیسرا بڑا ملک قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…