برطانیہ میں کورونا مریضوں پر نئی ویکسین کا ٹرائل شروع

25  جون‬‮  2020

بلندن،واشنگٹن( آن لائن) برطانیہ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے انسانوں پر نئی ویکسین کا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی ویکسین کے تجربے کے لیے رضاکاروں کو امیونائز کیا جا رہا ہے،امپیریل کالج لندن میں اگلے چند ہفتوں میں کم از کم300 افراد کو ویکسین دی جائے گی،دوسری طرف امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن و ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیزئس ڈیزیزز امریکی ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی

نے کانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کر امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020 کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی افادیت جانچنے کے لئے ویکسین کی ایک چھوٹی سی خوراک تقریبا 30،000 افراد کو دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…