پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اب بیرون ملک جانے والی سوڈانی خواتین کا ائیرپورٹ پر وزن ہو گا، حیرت انگیز حکم جاری

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)افریقی ملک سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب بیرون ملک جانے والی خواتین کا ایئرپورٹ پر وزن کیا جائے گا ، مذکورہ خواتین کی واپسی پر بھی ان کا وزن کیا جائے گا۔سوڈان میں گزشتہ برس جولائی سے حکومت کے خاتمے کے بعد خود مختار کونسل نامی حکومتی ادارہ انتظامات سنبھالے ہوئے ہے۔خود مختار کونسل میں فوجی اور سول قیادت کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں،

اس کونسل کی سربراہی اور نائب سربراہ کا عہدہ فوجی عہدیداروں کے پاس ہے اور ابتدائی 21 ماہ تک اس کونسل کے دونوں اعلیٰ عہدے فوجی شخصیات کے پاس رہیں گے۔اس کونسل نے اگست 2019 میں ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں اور اس کونسل میں ماہر سیاستدان اور سماجی رہنما بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر یہ کونسل 11 ارکان پر مشتمل ہے۔اسی کونسل نے حکومت کے انتظامات بہتر کرنے سمیت معاشی ترقی کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں اور اب کونسل نے ملک سے سونے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی انوکھے منصوبے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خودمختار کونسل کے ڈپٹی چیئرمین محمد حمدان دقلو نے اعلان کیا کہ اب بیرون ملک جانے والی ہر خاتون کا روانگی سے قبل وزن کیا جائے گا اور اس کا ریکارڈ بھی بنایا جائے گا۔محمد حمدان دقلو کے مطابق وطن واپسی پر بھی مذکورہ خواتین کا وزن کیا جائے گا اور وزن کم ہونے اور یہ ثابت ہونے پر خاتون سونے کی اسمگلنگ میں ملوث تھیں، انہیں 10 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔خودمختار کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے مطابق سوڈان کے سونے کے بیوپاری اور دکاندار بڑی تعداد میں غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کو کچھ لالچ دے کر سونے کی اسمگلنگ میں استعمال کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔محمد حمدان دقلو کے مطابق سونے کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی خواتین کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) لے جایا جاتا ہے اور کچھ ہفتے وہاں رکھنے کے بعد انہیں واپس ملک بھیج دیا جاتا ہے۔خود مختار کونسل کے سربراہ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ بیرون ملک جانے والی خواتین کے زیورات کی فہرست بنائی جائے گی یا نہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کا وزن جانے اور آنے کے بعد لازمی کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…