ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان ٹرمپ انتظامیہ الرٹ ہوگئی،ہنگامی اقدامات کا آغاز

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن) امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکہ کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں کورونا کا دوسرا سخت وار ہوگا،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیا ہوگا، لیکن تیاریاں مکمل ہیں۔دوسری جانب  دنیا بھر میں

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 734 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  چار ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…