نئی دہلی (آن لائن ) بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی، موت سے قبل ماں نے 10 روپے قرض لے کر اپنے کمسن بچے کی بھوک مٹائی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالئی گائوں میں پیش آیا، ماں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ہفتوں سے پیسے مانگ کر اپنا گزر بسر کررہی تھی تاہم اس نے تنگ آکر اپنی جان لے لی۔
مالئی گائوں مسلم اکثریتی شہر کہلاتا ہے، اس سے قبل اسی شہری میں متعدد خودکشیاں ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر کے علاقے رمضان پورہ میں 23 سالہ فاطمہ جمیل احمد نامی خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، لاک ڈاؤن کے باعث مذکورہ خاتون کا شوہر بھی بے روزگار ہوچکا تھا اور گھر کا خرچ چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔مذکورہ خاتون کو بچے کی بھوک اور فاقہ کشی نے ناقابل یقین اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔