جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چین کے دارالحکومت میں کرونا کے درجنوں نئے کیسز کی تصدیق بیجنگ عالمی وبا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا

datetime 16  جون‬‮  2020 |

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بار پھر کرونا وبا کے کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا کے 100 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈ روس اڈھانم نے خبر دار کیا کہ چینی دارالحکومت بیجنگ کرونا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے۔اس سے قبل چینی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے 49 نئے

کیسز کا اندراج کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک سو ہوگئی ہے۔کوویڈ_19 کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد حکام نے بیجنگ میں 10 کالونیوں کو قرنطینہ کردیا ہے۔بیجنگ میں کرونا کیسز کے انکشاف کے بعد کرونا کے سب سے پہلے گڑھ صوبہ ھوبی میں بھی کرونا کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔چین میں مجموعی طور پر اس وقت کرونا کے 177 کیسز موجود ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…