جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وباء کی نوعیت اور دورانیے میں تبدیلیوں کا انکشاف ویکسین کی تیاری سے قبل ہی انکشاف نےنئی بحث چھیڑ دی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری سے قبل ہی مرض کی نوعیت اور دورانیے میں تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چینی ماہرین کے مطابق وبا کے مرکزووہان اور دیگر صوبوں میں کورونا کی علامات اور مرض کے دورانیے میں فرق دیکھا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ماہرین کے مطابق ایسے لوگ بھی بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنے جن میں کوئی علامات ظاہر ہی

نہیں ہوئی تھیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس مقامی حالات کے مطابق تبدیل ہورہا ہے۔کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید کی سربراہی میں ریسرچ جاری ہے جس کے مطابق کورونا وائرس میں مقامی حالات کے مطابق جینیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ میں مقامی کورونا وائرس کا تجزیہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس مقامی حالات کے لحاظ سے مختلف شکلیں تبدیل کررہاہے۔ پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہےجس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروموسومز چین سے مختلف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجودکرومو سومز جتنی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…