نیو یارک (این این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 جبکہ ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 61 ہزار 865 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 45 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے
سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 10 لاکھ 69 ہزار 536 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 139 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 367 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 459 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 418 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 843 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 998 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 711 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 610 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 23 ہزار 885 رپورٹ ہوئے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس 14 ہزار 962 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 291 تک جا پہنچی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 529 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 506 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 1 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 699 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 55 ہو گئی
جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 457 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 902 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 16 ہزار 635 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 753 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 940 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی
تعداد 82 ہزار 941 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 292 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار 176 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 834 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 85 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 10 ہزار 880 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔