کابل(این این آئی)کابل کے میٹرنٹی اسپتال پر دہشت گرد حملے میں ایک ایسا بچہ بھی جاں بحق ہو ا جو سات سال کی دعاؤں کے بعد ماں کی گود میں آیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ستائیس سالہ زینب نے بتایا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے سات سال دعائیں کیں، منگل کی صبح وہ پیدا ہوا تو اس کا نام اْمید رکھا۔زینب نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے بامیان
جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ تین افراد پولیس اہل کاروں کے بھیس میں میٹرنٹی وارڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔جاں بحق ہونے والے بچے کی ماں نے بتایا کہ فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہو گیا جسے دْنیا میں آئے صرف چار گھنٹے ہوئے تھے ۔کابل میں جس میٹرنٹی اسپتال پر حملہ کیا گیا اسے ڈاکٹروں کی رفاہی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز چلاتی ہے ۔