بھارتی نیوز ایجنسی نے عمران خان پر ایک طنزیہ مضمون کو سچ سمجھ کر خبر لگادی

8  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(ساوتھ ایشین وائر)پاکستان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے عمران خان کے قوم سے خطاب سے متعلق ایک طنزیہ آرٹیکل اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے آج قوم سے خطاب کے دوران کورونا وائرس کا چارٹ دکھاتے ہوئے اسے الٹا پکڑا اور کہا کہ ہم کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہورہے ہیں،دیکھیں کیسز کی یہ لائن بالکل سیدھی ہوگئی ہے اور اب پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہورہا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ ایک سیاسی رہنما نے وزیراعظم کے کان میں سرگوشی کی جس کے بعد وزیراعظم صاحب کا موڈ بدلا اور انہوں نے آئیں بائیں شائیں کرکے پریس کانفرنس ختم کردی۔اس طنزیہ آرٹیکل کو بھارتی میڈیا سچی خبر سمجھ بیٹھا اور بھارت کی ایک صحافی آرتی ٹکو سنگھ نے اپنے نام سے یہ خبر اپنی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس پر شائع کروادی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم نے فاش غلطی کرتے ہوئے کورونا کیسز کا چارٹ الٹا پکڑ کر ملک میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی رفتار کو قابو کرنے کا دعوی کرلیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسی خبر میں نیچے پاکستانی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے طنزیہ آرٹیکل کا نام بتا کر سارا کا سارا مواد جو مذاق میں لکھا گیا تحریر کردیا اور آخر میں لکھا گیا کہ عمران خان پریس کانفرنسز کے دوران اس طرح کی غلطیاں اکثر کرتے ہیں اور وہ متعد د بار غلط واقعات بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران شامل کرلیتے ہیں۔آئی ایین ایس پر اس خبر کے شائع ہونے کے بعد بھارت کے متعدد نیوز میڈیا آوٹ لیٹس پر بھی یہ خبر گردش کرنا شروع ہوگئی لیکن جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر پہنچی تو اس پر صرف پاکستان ہی نہیں خود بھارت کے اندر سے خوب مذاق بنایا گیا، اور بہت سی نیوز ویب سائٹس نے بھی آئی اے این ایس کی اس غلطی پر بلاگز لکھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…