منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکاکے پاس ووہان تجربہ گاہ سے متعلق دعوئوں کا کوئی ثبوت نہیں، چین نے معاملہ کن پر چھوڑنے کا مشورہ دیدیا؟جانئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان میں قائم تجربہ گاہ سے پھیلا۔مائیک پومپیو کے پاس ووہان لیبارٹری کے بارے میں اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ اس لیے وہ ثبوت پیش بھی نہیں کرسکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا شونیینگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بارہا یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ کرونا وائرس ووہان شہر میں قائم لیبارٹری سے پھیلا مگر وہ اپنے اس دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ثبوت کیوں پیش نہیں کرسکے۔ اس لیے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا کے پھیلائو کے مقام اور اس کے اسباب سیاسی رنگ دینے کے بجائے ماہرین اور سائنسدانوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ سیاست دان اپنی داخلی سیاسی ضروریات اور مفادات کی وجہ جھوٹ بولتے ہیں مگر سچ بات سائنسدان بتائیں گے کہ آیا یہ وائرس کیسے اور کہاں سے پھیلا۔خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ قرائن اور ان گنت دلائل اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کرونا کی وبا کا مصدر چین کی ووہان شہر میں قائم تجربہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کویہ یقین کرلینا چاہیے کہ مہلک کرونا وبا پھیلانے میں ایران کی تجربہ گاہیں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں کرونا کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد اب تک اڑھائی لاکھ افراد اس کے نتیجے میں ہلاک اور 36 لاکھ سیزاید متاثر ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…