واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 65 ہزار 84 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 54 ہزار 910 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 209 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 2 ہزار 995 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 74 ہزار 807 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 183 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 75 ہزار 292 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 53 ہزار 682 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 857 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 684 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 14 ہزار 457 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 76 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 101 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 809 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 191 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 275 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 162 ہو گئے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 537 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 929 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 744 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 418 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 1 ہزار 650 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو ئی ہیں جبکہ کْل کورونا کیسز 82 ہزار 885 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 209 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 938 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 564 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 56 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 ہزار 457 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔